دو جڑواں کے بچے بھی جڑواں .بات تو سچ ہے‘بات ہے سچائی کی۔جی ہاں شاید آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو لیکن قدرت جوچاہے جب چاہے کر سکتی ہے‘ہو سکتا ہے۔ دو مختلف والدین کے بچے مختلف اوقات میں پیدا ہونے کے بعد بھی جڑواں ہیں۔
جوش اور جیریمی دونوں ایک جیسے جڑواں بھائی ہیں اور برٹنی اور بریانا دونوں ایک جیسی جڑواں بہنیں ہیں۔ان دونوں بہنوں نے جوش اور جیریمی دو ایک جیسے جڑواں بھائیوں سے شادی کی۔یہ چاروں شادی کے بعد ایک ہی گھر میں رہتے ہیں اور اب ان دونوں جوڑوں کا ایک ایک بچہ بھی ہے۔
یہاں حیران کن بات یہ ہے کہ ان دونوں جڑواں جوڑوں کے پاس ایک ایک بچہ ہے جو مختلف دنوں میں پیدا ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود جڑواں ہیں اور لوگ اس بات پر ہی حیران ہیں کہ یہ دونوں الگ الگ والدین ہیں گو کہ ان کے والدین جڑواں ہیں لیکن پھر بھی یہ ایک الگ الگ ماں باپ کی اولادیں ہیں پھر جڑواں کیسے؟۔
چند لوگوں کا کہنا ہے کہ گویا ان دونوں کی ماں اور باپ بالکل ایک جیسے ہیں اس لئے بچوں کے چہروں کا ملنا کوئی بڑی بات نہیں لیکن اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ یہ دونوں بچے جو دِکھنے میں تو ایک جیسے ہیں ہی‘یہ نہ صرف ایک جیسے کپڑے پہنتے ہیں بلکہ ایک جیسے کھلونے، ایک ہی گھر، ایک جیسے والدین اور خود بھی دونوں ایک جیسے ہی ہیں۔یہ دیکھنے والوں کے لئے کسی عجوبے سے کم نہیں۔
ان بچوں کا فطری طور پر ایک جیسا نظر آنا اس لئے بھی کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ ان کے والدین کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔
یہ دونوں بچے ایک ہی مہینے کی مختلف تاریخوں کو پیدا ہوئے ہیں۔اس لئے ان کی عمر میں کوئی خاص فرق نہیں‘لیکن یہ دونوں بچے شکل وصورت،قد اور صحت کے اعتبار سے ایک جیسے ہیں اس لئے دونوں جوڑے ان کو ہمیشہ ایک جیسے کپڑے پہنتے ہیں‘ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔یہ جڑواں فیملی اپنے جڑواں خاندان کی شناخت سے بھی مشہور ہے۔لوگوں کے مطابق یہ دو جڑواں جوڑوں کے بیٹے ایک ساتھ کزن اور جڑواں بھائی ہیں۔
دو جڑواں کے بچے بھی جڑواں
ہوا میں اڑتے پرندے کیوں اچانک مرگئے! کیا ہواتھا