حنا شعیب انٹرنیشنل شیف مقابلے میں ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔

پاکستانی شیف حنا شعیب نے جدہ میں ہونے والے انٹرنیشنل شیف مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

حنا شعیب نے پاکستان پویلین میں انٹرنیشنل شیف مقابلے میں اپنا کھانا پیش کیا جہاں انہوں نے اپنے پکوان سے سب کو متاثر کیا۔ پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ تقریب میں جہاں کئی پاکستانی کھانے پیش کیے گئے، وہیں حنا کے کباب پراٹھا اور چٹنی تھی جس نے خوب داد وصول کی۔

حنا کو مقابلے میں تیسرے نمبر پر آنے پر سینئر شیفز تھامس گگلر اور ڈینیئل میئر نے bronze اور سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ حنا نے بھی ٹاپ شیفز میں منتخب ہونے پر فخر اور مسرت کا اظہار کیا۔

دورِ فشاں سلیم نے کامیابی کی ایک اور سیڑھی پر قدم رکھ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں