دانتوں کے ڈاکٹر جان یوکے کلینک میں پیاری بچی کی ملاقات، ضرور دیکھیں.
ڈاکٹر جان یو بچوں کے ڈینٹسٹ ہیں جو سوشل میڈیا، انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز کے لیے مشہور ہیں جہاں وہ پیارے چھوٹے بچوں اور ان کے دانتوں کے مسائل کا علاج کرتے ہیں۔
ان کے پیج پر دو لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اس بار انہوں نے معمول کی طرح ایک ویڈیو شئیرکی جو ہر طرح سے وائرل ہوگیٔ، جس کی وجہ اس میں دکھائی گئی بچی کی چالاکی ہے۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دانتوں کا ڈاکٹر بچی کی توجہ ہٹانے کے ساتھ ساتھ اسے آرام دہ بنانے کو یقینی بناتا ہے تاکہ وہ اسکے چیک اپ کے مرحلے کو آسانی سے گزار سکے۔ وہ رقص کرتا ہے اور کھلونے لابسٹر سے اس کی توجہ ہٹاتا ہے جو دراصل فلاس پک ہوتا ہے۔
چھوٹی لڑکی بھی اس دندان ساز کے ذریعہ پیشہ ورانہ طور پر اپنے دانت صاف کراتی ہے اور اس کے آخر میں ایک پرسکون اور پیاری مریض ہونے کی وجہ سے اسے ایک آلیشان کھلونا مل جاتا ہے۔ خود ڈینٹسٹ سمیت بہت سے لوگوں نے اس ننھی بچی کی ڈینٹسٹ آفس میں اتنی پرسکون رہنے پر تعریف کی ہے۔
فرانس میں اس 36,000 سال پرانی ‘آرٹ گیلری’ کو دریافت کرنے کے لیے Google Maps کے ہمراہ سیر کریں