دلچسپ خبروں کو نشر کرنے والا پلیٹفارم
اُردو بلیٹن چوبیس گھنٹےمیں دنیا بھر کی دلچسپ خبروں کو نشر کرنے والی، حقائق اور تصدیق شدہ علمی اور ادبی موضوعات پر مبنی مواد کو شائع کرنے والا پلیٹفارم ہے. مختصرعرصے میں اپنی ایک علیحدہ منفرد حیثیت اور مقام بنانے والی اُردو بلیٹن ویب سائٹ معرض وجود میں آچکی ہے. اُردو بلیٹن اُردو نیوز نشر کرنے والی ویب سائٹ ہائےکی فہرست میں ایک شاہکار کی مانند ہے
یہ ویب سائٹ دن دگنی رات چگنی ترقی کرتے ہوئے کامیابی کے سفر پر گامزن ہے.چند ہفتوں میں سینکڑوں صارفین اس حیرت انگیز اور کرشماتی ویب سائٹ کا سفر کر چکے ہیں. اُن کی جانب سے مثبت فیڈ بیک موصول ہوا ہےجو قابل ستائش ہے. لہذا صارفین کا اُردو بلیٹن پر ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ویب سائٹ کا مستقبل روشن ہے اور آنے والے وقتوں میں اُردو بلیٹن ایک اعلی مقام بنانے میں کامیاب ہو جائیگی .
ملکی اور غیر ملکی خبریں
ہر نوعیت کی خبریں اُردو بلیٹن پر نشر کی جاتی ہیں.صارفین ملکی اور غیر ملکی خبروں کو اپنے کمپیوٹرز اور موبائل فونز کے ذریعے اُردو میں پڑھ سکتے ہیں. عوامی مسائل کو اُٹھانا اور اُن پر بحث و مباحثہ کرنے کے بعد اُن کا مستقل حل نکالنا ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے.اکثر صارفین مصروف ترین ٹائم ٹیبل ہونے کی وجہ سے خبروں کی تفصیلات نہ پڑھ سکتے ہیں. ایسے صارفین کے لئے خوش خبری ہے کہ وہ محض اُردو نیوز ہیڈ لائنز پڑھنے کے بعد خبروں کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کر سکیں گے
ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے بہترین مواد
ملکی سیاست پر ماہرین کا بہترین تجزیہ صارفین کے لئے شائع کیا جاتا ہے .یہاں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے بہترین متعلقہ مواد دستیاب ہے.صارفین ہمیں فیس بُک اور انسٹاگرام کے ذریعے بھی جوائن کر سکتے ہیں. اُردو بلیٹن میں تمام اہم موضوعات پر تحریر کردہ آرٹیکلز، کالمز اور بلاگز دستیاب ہیں.علمی اور ادبی مواد بھی دستیاب ہے.شوبز کے ستاروں کی زندگیوں کے بارے تازہ ترین چٹ پٹی خبریں قارئین کے لئے شائع کی جاتی ہیں
قوانین سے متعلق موضوعات پر بھی وافر مواد فراہم کیا گیا ہے.مکمل کتاب کا مطالعہ کرنے میں خاصا وقت درکار ہوتا ہے لہذا مشہور کتب کا خلاصہ بھی اُردو بلیٹن پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے تاکہ قارئین اپنی من پسند کتاب کا خلاصہ پڑھ کر اُس کتاب کا لب لباب باآسانی سمجھ سکیں. عنقریب بچوں کے لئے بھی متعلقہ مواد کو یقینی بنایا جائے گا.
اُردو بلیٹن کا مشن، نظریہ اور مقاصد
اُردو بلیٹن غریب اور دکھی عوام کی آواز بننا چاہتی ہے .ہم اپنی ویب سائٹ کے ذریعےصارفین کو اپ ڈیٹ اور چوکنا رکھنا چاہتے ہیں .خاص طور پر نوجوان نسل میں علم کی پیاس پیدا کرنا اس ویب سائٹ کے قیام کے مقاصد میں سے ایک ہے. علاوہ ازیں ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں. اُن کی تربیت کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنی تعین کردہ منازل پاکر کامیاب و کامران ہوں اور ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے پوری دنیا میں اُن کا نام روشن ہو. نیز ہم اس ویب سائٹ کے ذریعے عوام الناس میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں