پاکستان میں پہلی کم عمر ترین لڑکی نے پہلی کوشش میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کر لیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پاکستان کی کم عمر ترین لڑکی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی۔ لڑکی کا تعلق بہاولپور سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہ رخ چوہان نامی لڑکی نے صرف تئیس سال کی عمر میں سول سروس پاس کر کے, سی ایس پاس کرنے والی کم عمر ترین لڑکی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ماہ رخ چوہان کا اعزاز یہ بھی ہے کہ انہوں نے امتحان لیے کوئی اکیڈمی جوائن نہیں کی۔ کسی قسم کی آن لائن کلاس نہیں لی۔ انہوں نے سب کچھ اپنی محنت کے بل بوتے پر خود کیا ہے۔ وہ گھر بیٹھ کر ٹیسٹ کی تیاری خود کرتی رہیں اور کامیابی حاصل کی ہے۔
سب سے حیران کن اور قابل داد بات یہ ہے کہ یہ ماہ رخ چوہان کی پہلی کوشش تھی۔ ورنہ بہت سے لڑکے اور لڑکیاں سی ایس کرنے کے لیے کئی سال تیاری کرتے ہیں۔ اکیڈمیوں میں پیسہ برباد کرتے ہیں لیکن پھر بھی پاس نہیں کر پاتے۔
ماہ رخ چوہان کے والد آرمی کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں۔ ان کی پوسٹنگ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہوتی رہتی تھی۔ اس لیے ان کی تعلیم مختلف کنٹونمنٹ بورڈز سے ہوئی۔ انہوں نے ایم ایس سی کرنے کے بعد سی ایس کی تیاری کی اور اعلی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے تہترویں پوزیشن حاصل کر کے نمایاں کامیابی سمیٹی۔ ان کی پوسٹنگ انکم ٹیکس کے محکمے میں کر دی گئی ہے۔ ان کی کامیابی پر ان کے والدین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
نمل یونیورسٹی کے طالب علم نے حالات سے تنگ آ کر خود کشی کر لی.