پنجاب پولیس کا ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کے حکم کو چیلنج کرنے کا اعلان۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کے حکم نامے کو مسترد کرتے ہوئے، پنجاب پولیس نے اتوار کو اے ٹی سی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا عزم ظاہر کیا جس میں پنجاب کی سابق وزیر صحت کو 9 مئی کو جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے میں ان کے کردار سے بری کر دیا گیا تھا۔

پنجاب پولیس نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا: ’’ڈاکٹر یاسمین راشد یا کوئی اور شخص جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھا، انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ جناح ہاؤس حملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی جارہی ہیں۔

پنجاب پولیس ڈاکٹر یاسمین کے ریمانڈ کی درخواست پر جاری کیے گئے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے جا رہی ہے۔ اے ٹی سی کی جانب سے فیصلہ پولیس کو فرانزک تجزیہ کی بنیاد پر ثبوت فراہم کرنے کا موقع دیے بغیر جاری کیا گیا۔

مقدمات کی تفتیش کرنا پولیس کا اختیار ہے۔ تفتیش مکمل کیے بغیر کسی کیس میں ملوث افراد کے بارے میں کوئی قطعی رائے قائم کرنا مناسب نہیں ہے۔

حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈال دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں