لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں صحت کارڈ بند ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحت کارڈ بند نہیں کیے جا رہے بلکہ ان کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہیلتھ کارڈز پر سرکاری اسپتالوں میں مکمل طور پر مفت علاج ہوگا، اور نجی اسپتالوں میں 70 فیصد مفت علاج ہوگا۔
خیال رہے کہ نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ ہیلتھ انشورنس کی سہولیات کے غلط استعمال سے بچنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (سی این آئی سی) کو صحت صحت کارڈ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
مارچ میں معلوم ہوا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے 83 ارب روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر صحت کارڈز پروگرام بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔
اسٹیٹ لائف انشورنس اور پنجاب ہیلتھ فزیبلٹی کمپنی کے درمیان جھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا جب سرکاری انشورنس کمپنی نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے انقلابی صحت کارڈ پروگرام کو بند کرنے کی دھمکی دی۔
پاکستان اور اٹلی کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط.