واٹس ایپ سٹیٹس جان لے گیا.

واٹس ایپ سٹیٹس جان لے گیا.کیا آپ اس بات پر اعتبار کریں گے کہ وٹس ایپ سٹیٹس بھی جان لے سکتا ہے؟۔یقینا نہیں۔

لیکن ایسا ممکن ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت کی 20سالہ طالبہ پریتی پرساد اپنے اپنے موبائل فون پر ایک سٹیٹس لگایا جو اس کے 17سالہ دوست کو بہت ناگوار گزرا۔

17سالہ پریتی کا دوست اپنے بھائی،بہن، اور ماں کے ہمراہ پریتی پرساد کے گھر پہنچا جہاں دونوں خاندانوں میں اس سٹیٹس کے حوالے سے بات چیت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔اس شدید نوعیت کے جھگڑے کے بعد چونکہ بات ہاتھ پائی تک پہنچ چکی تھی۔

اس وجہ سے پریتی کی ماں جو کہ 48برس کی تھیں کو پسلیوں میں اندرونی طور پر شدید چوٹیں آگئیں۔ان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن انہی زخموں کی بناء پر دوران علاج ہی اگلے روز خاتون وفات پا گئی۔پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے علاوہ بھی کچھ طبی مسئلے تھے لیکن دراصل موت کی اصل وجہ جھگڑے کے دوران لگنے والی چوٹیں ہی تھیں۔

واٹس ایپ سٹیٹس جان لے گیا.

وٹس ایپ پر دل بھیجنے پر جرمانہ اور سزا

اپنا تبصرہ بھیجیں