اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے جمعرات تک تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج اتوار سے جمعرات تک تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جس سے فصلوں اور اسٹرکچرز کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، آج اور کل بارش سے کرکٹ میچ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے، منگل کے روز کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین،ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
خان جیت گیا تو کسی کو بھی چھوڑے گا نہیں‘ہارا تو بیٹھے گا نہیں:شیخ رشید .