خان جیت گیا تو کسی کو بھی چھوڑے گا نہیں‘ہارا تو بیٹھے گا نہیں:شیخ رشید .موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر ہر کوئی اپنے اپنے قائد کے متعلق بیانات بڑھ چڑھ کر دے رہا ہے۔ہرمیڈیا پر آج کل تحریک عدم اعتماد کی بات ہی ہورہی ہے۔
ہر کوئی اس کشمکش میں ہے کہ جانے کیا ہونے جارہا ہے۔حکومت اپنے نمبرز پورے کئے بیٹھی ہے جبکہ اپوزیشن رہنما اپنے نمبرز پورے کئے بیٹھے ہیں۔حال ہی میں پی ٹی آئی کی چند وکٹیں گرنے کے بعد پی ٹی آئی کو اپنی جیت ڈانوں ڈول ہوتی نظر آرہی ہے۔
چوہدری برادران وزیر اعظم عمران خان کو جلد بڑے فیصلے کرنے کی تلقین کررہے ہیں۔شیخ رشید نے بھی عمران خان کی بات پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر وہی بات کی ہے جو کہ عمران خان نے گزشہ جلسہ میلسی کے دوران کی تھی۔شیخ رشید نے میڈیا کے ذریعے اپوزیشن کو وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عمران خان جیت گیا تو چھوڑے گا نہیں اور اگر ہارا تو بیٹھے گا نہیں۔
اگر اپوزیشن یہ بازی جیت بھی جاتی ہے اور نہ ہونے والی بات ہوجاتی ہے تو اپوزیشن یاد رکھے اور کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ عمران خان گھر بیٹھا رہے گا۔خان ساری اپوزیشن کو ایک ہی ٹوکرے کے نیچے دے دے گا۔پھر بھی اس دوران جو کسی نہ کسی طرح بچ گئے وہ بھی جیلوں میں ہوں گے۔
دلچسپ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپائر کے نیوٹرل ہونے پر خوش ہونے والے ہار جائیں گے تو کہیں گے تھرڈ امپائر نے ہرایا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائیں یا وزیر اعظم کے خلاف بہرحال ناکامی اپوزیشن کا مقدر ہی رہے گی۔عمران خان ڈرنے والا نہیں ہے وہ ایسی اپوزیشن کا مقابلہ کرنا جانتا ہے۔خان وہ کھلاڑی ہے جو ہار کر گھر نہیں بیٹھتا بلکہ جیت کے لئے پھر سے تیاری کرنے لگتا ہے۔
رفیق تارڑ سابق صدر پاکستان طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے.