بھارت میں دو سر اور تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش۔

بھارت میں دو سر اور تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بھارت میں دو سر اور تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش۔ حیران کن طور پر بچہ ابھی زندہ ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں ایک مسلمان گھرانے میں دو سر اور تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بچے کی ماں کا نام شاہین خان اور باپ کا نام سہیل ہے۔

ڈاکٹر اس بات پر حیران ہیں کہ بچہ ابھی تک زندہ کیسے ہے؟ کیونکہ اس طرح کے بچے یا تو عام طور پر مردہ پیدہ ہوتے ہیں یا پیدا ہونے کے فوراً بعد مر جاتے ہیں۔

بچے کے سر کے ساتھ ایک اور سر ہے اور دونوں سروں کے درمیان ایک تیسرا ہاتھ بھی ہے۔ بچوں کی پیدائش سے پہلے ڈاکٹرز نے والدین کو بتایا تھا کہ ماں کے پیٹ کے اندر جڑواں بچے ہیں لیکن ڈاکٹروں کو اس بات کی خبر نہیں تھی کہ ایسا بچہ پیدا ہونے والا ہے۔

اگر اس طرح کے بچے پیدا ہوتے ہیں تو ڈاکٹر ان کی سرجری کر کے ان کی ضافی اعضاء کو ختم کر دیتے ہیں۔ تاہم اس کیس میں ڈاکٹروں نے سرجری کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے کیونکہ ڈاکٹروں کے مطابق یہ بچہ سرجری کے دوران مر جائے گا۔

بھارت میں ظلم کی انتہاء , بوڑھا باپ بیٹی کی لاش کاندھے پر ڈال کر دس کلومیٹر چلتا رہا, ویڈیو وائرل .

اپنا تبصرہ بھیجیں