بھارت میں ظلم کی انتہاء , بوڑھا باپ بیٹی کی لاش کاندھے پر ڈال کر دس کلومیٹر چلتا رہا, ویڈیو وائرل .
السلام آباد ( اردو بلیٹن نیوز ) بھارت سے ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بوڑھا باپ بیٹی کی لاش کاندھے پر اٹھا کر جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کا ہے۔ ایک مزدور بوڑھا باپ اپنی بیٹی کو لے کر علاج کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال گیا۔ اس کا نام ایشورداس تھا جبکہ اس کی بیٹی محض سات سال کی تھی۔ ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث بچی انتقال کر گئی۔ بروقت ایمبولینس نہ ملنے کے باعث وہ اپنی بیٹی کی لاش کاندھے پر ڈال کر گاؤں چلا گیا۔
اس بوڑھے باپ کی ویڈیو جاری ہوئی ہے جو بہت وائرل جا رہی ہے۔ لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہسپتا کے عملے کو ملازمت سے ہٹایا جائے لیکن وازرت صحت نے الزام لگایا ہے کہ بوڑھے کو ایمبولینس کا انتظار کرنا چاہیے تھا جب وہ آ جاتی تو لاش کو گھر پہنچا آتی۔
اب بوڑھا خود ہی لاش کاندھے پر ڈال کر چلا گیا تو اس میں ہمارا کیا قصور