لاہور( اردو بلیٹن نیوز ) کراچی کے علاقے لکی سٹارکےقریب قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ مقتولین میں ایک شخص کا نام عبدالرحمان ہے جو کہ صوبہ بلوچستان کے محکمہ تعلیم میں ملازم رہا ہے۔ جبکہ دوسرے مقتول کی شناخت چاند خان نیازی کے نام سے ہوئی جو لیاری میں بطور ایس ایچ او کام کرتے رہے ہیں۔
چاند خان نیازی پپو قتل کیس میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں مقتول افراد پپو قتل کیس کی سماعت کے بعد عدالت سے ہو کر واپس جا رہے تھے جبکہ ملزم ان دونوں کا تعاقب کر رہے تھے۔ ملزمان نے موقع پاتے ہی دونوں افراد پر فائر کھول دیا جس سے وہ دونوں موقع پر ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے ماسک لگا رکھے تھے۔ پولیس کو جائے حادثہ سے گولیاں ملی ہیں۔ نامعلوم مجرموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔