سیالکوٹ میں پاکستان آرمی کے اسلحے ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی.راولپنڈی ( زرائع اردو بلیٹن ) آج بروز اتوار صبح کے وقت سیالوکٹ میں افراتفری اور ہنگامی صورت دیکھنے کو ملی۔ سیالکوٹ میں آگ اور دھماکے سننے کو مل رہے تھے۔ ایک ویڈیو ٹوئیٹر پر بار بار شئیر کی جا رہی تھی جس میں آگ جل رہی تھی۔
سیالکوٹ واقعہ صبح صبح ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔ لیکن سیالکوٹ کے شہریوں کو خود بھی خبر نہیں تھی کہ یہ دھماکے کیوں ہو رہے ہیں اور یہ آگ کس وجہ سے لگی ہے۔ شہر بھر میں صبح صبح دھواں پھیلا ہوا تھا اور لوگ تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔
سوشیئل میڈیا پر اس پوسٹ کو بار بار شئیر کر کے وطن عزیز کی سلامتی کی دعائیں مانگی جا رہی تھیں تاہم اس بات کی کسی کو خبر نہیں تھی کہ اصل واقعہ کیا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ یہ آگ آرمی کیمپ کے اسلحے ڈپو میں لگی ہے۔ بعد میں پاک فوج کے ادارہ تعلقات نے اس بات کظ تصدیق کر دی کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اسلحے کے ڈپو میں لگی تھی۔ انہوں نے بیان میں عوام کو پرسکون رہنے کا کہا۔
ایک اور درخواست دائر‘وزیر اعظم عمران خان مزید مشکلوں میں گھرتے جارہے ہیں .