طالبان نے مرد و خواتین کے ایک ساتھ ہوٹلوں پر کھانا کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

طالبان نے مرد و خواتین کے ایک ساتھ ہوٹلوں پر کھانا کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) طالبان نے اپنی حکومت کے دوران بہت سی پابندیاں لگائی ہیں۔ یہ پابندیاں خاص طور پر مرد و خواتین کے اخطلاط سے متعلق ہیں۔ ملک میں لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔ عورت کے اکیلے سفر کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔ اسی طرح دیگر کئی طرح کی پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

حال ہی میں طالبان نے افغانستان کے شہر ہرات میں پابندی لگائی ہے کہ غیر شادی شدہ جوڑے ہوٹلوں میں کھانا نہیں کھا سکتے ہیں۔ یہ پابندی صرف ان لڑکوں اور لڑکیوں پر لگائی گئی ہے جن کی شادیاں نہیں ہوئی ہیں۔ اعلی حکام نے اس پابندی کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ پابندی صرف ہرات شہر کے ہوٹلوں میں لگائی گئی ہے۔ دوسرے شہروں میں یہ پابندی نہیں لگائی گئی۔

ہرات میں پارکوں میں بھی خواتین اورمردوں کے ایک ہی وقت میں جانے پربھی پابندی ہے۔خواتین کے لئے پارکوں میں جانے کے لئے جمعرات , جمعہ اورہفتے کے دن مختص کئے گئے ہیں۔طالبان نے یہ حکم بھی جاری کیا ہے کہ عورتیں عوامی مقامات پر برقعہ لازمی پہنیں گی۔

چینی صدر ایک خطرناک دماغی مرض میں مبتلاء ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں