چینی صدر ایک خطرناک دماغی مرض میں مبتلاء ہو گئے۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چینی صدر ایک خطرناک دماغی مرض میں مبتلاء ہو گئے۔ جس کا نام سیربرل انیورزم ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر شی جن پنگ ایک دماغی مرض سیریبرل انیورزم میں مبتلاء ہو گئے ہیں۔ شی جن پنگ کی بیماری کی خبریں 2019 سے آنا شروع ہوئی تھیں جب چین میں کرونا وائرس عروج پر تھا لیکن اس وقت اس خبر کی تصدیق نہ ہو سکی۔
اٹلی کے دورے کے دوران چینی صدر لنگڑاتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔ تاہم اس وقت کسی نے ان خبروں پر یقین نہیں کیا تھا۔
اٹلی کے دورے کے دوران صدر کو کرسی پر بیٹھنے کے لیے بھی سہارا دیا گیا تھا۔ وہ کرسی پر بھی نہیں بیٹھ سکتے تھے۔ علاوہ ازیں 2020 میں چین کے صدر شی جن پنگ کے شینزین میں عوام سے خطاب کے لیے تاخیر سے پہنچنے، آہستہ بولنے اور کھانسنے کی وجہ سے بھی ان کی خراب صحت کے بارے میں افواہیں گردش کررہی تھیں۔
تاہم اب عالمی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ چینی صدر سیریبرل انیورزم نامی بیماری کا شکار ہیں۔ اس بیماری کے باعث وہ گزشتہ سال ہسپتال میں داخل بھی رہے ہیں۔