شوہر کے مرنے کے بعد خاتون نے مرد کا حلیہ اپنا لیا۔

شوہر کے مرنے کے بعد خاتون نے مرد کا حلیہ اپنا لیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) یہ کہانی پیچھامل نامی ایک ہندو عورت کی ہے جو بھارتی ریاست تامل ناڈو میں رہتی ہے۔ خاتون کا شوہر شادی کے کچھ عرصے بعد ہی فوت ہو گیا تھا۔ اس کی ایک بیٹی تھی۔ اور بیٹی کی پرورش کے لیے اس نے ساری عمر مرد کا حلیہ بنا کر رہنے کا فیصلہ کر لیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق پیچھامل نامی خاتون 20 سال کی تھیں کہ جب اس کے شوہر کا انتقال ہوا۔ شوہر کے انتقال کے بعد اس کو اوباش مردوں کی جانب سے ہراساں کیا جانے لگا۔

پیچھامل نے ملازمت کرنے کی کوشش کی تو اکیلے جان کر انہیں وہاں پر بھی نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں ںے خاتون کے بجائے مرد کا روپ دھارنے کا فیصلہ کیا۔

اب اس کی عمر 57 سال ہے۔ ایک مرد کا روپ دھار کر اس نے ساری عمر اپنی اور اپنی بیٹی کی حفاظت کی۔ ملازمت کرنے کے حوالے سے بھی اس کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اب اس کی بیٹی جوان ہو گئی ہے لیکن وہ پھر بھر مرد بن کر رہنا چاہتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ مرد بن کر بقیہ عمر گزارنا چاہتی ہے کیونکہ اس کو مرد کے حلیے میں رہنے کی عادت ہو گئی ہے۔

(شوہر کے مرنے کے بعد خاتون نے مرد کا حلیہ اپنا لیا۔)

رنبیر کپور کے ساتھ شادی کو ایک ماہ گزرنے کے بعد عالیہ بھٹ نے سوشیل میڈیا پر اپنی تصاویر جاری کر دیں۔

6

اپنا تبصرہ بھیجیں