رنبیر کپور کے ساتھ شادی کو ایک ماہ گزرنے کے بعد عالیہ بھٹ نے سوشیل میڈیا پر اپنی تصاویر جاری کر دیں۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کو ایک ماہ ہو گیا ہے۔ ایک ماہ کے بعد عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں کے لیے سوشیل میڈیا پر اپنی تصاویر جاری کی ہیں۔ ان کے مداحوں نے تصاویر کو بہت پسند کیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق مشہور بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپورکی شادی کو ایک ماہ ہو گیا ہے۔ ایک ماہ کے بعد عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شئیر کی ہیں جن کو بہت سراہا جا رہا ہے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور چار سال سے ایک ساتھ تھے۔ گزشتہ ماہ انہوں نے شادی کر لی تھی۔ انہوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ سوشیل میڈیا پر شئیر کی گئی ان کی تصاویر رنبیر کپور کے ساتھ لی گئی ہیں اور یہ ان کی شادی کی کچھ یادگار تصاویر ہیں۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ بھارت کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کا نام ” گنگو بائی کاٹھیاواڑی ” ہے۔ وہ بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹی ہیں۔
جبکہ دوسری طرف رنبیر کپور بھی جانے پہچانے مشہور اداکار ہیں۔ ان کا تعلق کپور خاندان سے ہے۔
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل لڑکی کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل۔