بچوں نے عید کے کپڑے مانگے تو مہنگائی سے تنگ باپ نے خود کشی کر لی۔

بچوں نے عید کے کپڑے مانگے تو مہنگائی سے تنگ باپ نے خود کشی کر لی۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) یہ واقعہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پیش آیا ہے۔ عید کے آنے پر بچوں نے عید کے کپڑے مانگے تو اس نے خود کشی کر لی کیونکہ اس کے پاس پیسے نہیں تھے اور وہ مہنگائی سے تنگ آیا ہوا تھا۔ مرحوم پانچ بچوں کا باپ تھا۔

مزید تفصیلات کے مطابق یہ ہولناک واقعہ شیخوپورہ کے محلہ حسین ٹاؤن میں پیش آیا۔ محمد ارشاد پانچ بچوں کا باپ تھا۔ محنت مزدوری کر کے گھر کا گزر بسر چلاتا تھا۔ اس کے پانچ بچے تھے۔ اس لیے گھر کے اخراجات مہنگائی کے دور میں پورے کرنا مشکل تھا۔

عید کے موقع پر بچوں نے عید کے کپڑوں کے لیے ضد کی تو ارشاد حسین جو کہ مہنگائی سے تنگ آیا ہوا تھا اس نے خود کشی کر لی۔
ارشاد حسین نے اپنے گلے میں پھندا ڈالا اور اپنی موت کو گلے لگا لیا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد ارشاد حسین کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔

کراچی میں بچے کے اغوا میں ملوث دو بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں