کراچی میں کراچی میں بچے کے اغوا میں ملوث دو بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کے اغوا میں ملوث دو بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) کراچی میں ایک بچے کے اغوا میں ملوث دو بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ بچے کے اغوا میں اس کی ماں خود ملوث تھی۔ پولیس کو معلوم ہوا تو اس نے بچے کی ماں کو گرفتار کر لیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلبرگ میں پیش آیا ہے۔ گلبرگ میں ایک عورت کی پرائیویٹ ہسپتال میں ڈلیوری ہوئی۔ ایک عورت خاتون کے پاس آئی اور اس سے بچہ لے گئی۔ اس نے کہا کہ وہ ہسپتال کی نرس ہے اور بچے کو دوسرے وارڈ میں لے جا رہی ہے۔ تاہم بعد میں ان کو پتہ چلا کہ بچہ اغوا ہو گیا ہے۔ ان کو شک ہوا کہ بچے کو وہ عورت اغوا کر کے لے گئی ہے۔ اس پر ہسپتال میں ہنگامہ مچ گیا۔
ہسپتال کے عملے کو شک ہوا کہ وہ عورت تو کچڑا چننے والی تھی۔ کوئی نرس نہیں تھی۔ تاہم بچے کی ماں کی نشاندہی پر ایک جگہ چھاپا مارا گیا تو بچہ وہاں سے برآمد ہو گیا۔
لیکن یہ گھر بچے کی ماں کی بہن کا گھر تھا۔ پولیس نے دونوں بہنوں کو ہی گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ ماں نے خود بچہ اپنی بہن کے حوالے کیا۔ اس نے کچرا چننے والی عورت کو بچہ دیا۔ جس نے آگے جا کر بچہ اس کی بہن کو دیا اور بعد میں بچے کی ماں نے بچے کے اغواء کا ڈرامہ رچا دیا۔ دونوں بہنوں سے تفشیش کی جا رہی ہے اور جبکہ کچڑا چننے والی عورت فرار ہو گئی ہے۔
کراچی میں چودہ سالہ لڑکی دعا زہرہ کے اغواہ کا معاملہ نیا موڑ اختیار کر گیا۔