الیکشن آنے تک کسی سے ملاقات نہیں کروں گا، شیخ رشید کا بیان۔

الیکشن آنے تک کسی سے ملاقات نہیں کروں گا،شیخ رشید کا بیان۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ الیکشن کی تاریخ تک کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔

مزید تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الیکشن کے آنے تک کسی سے بات نہیں کریں گے۔ وہ عمران خان کے ساتھی ہیں اور عمران خان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف عمران خان کی جماعت کا رکن نہیں ہوں۔ مجھے اس حوالے سے نہ دیکھا جائے بلکہ میں عمران خان کا اہم ساتھی ہوں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مقتدر حلقوں میں بات چل رہی ہے۔ عمران خان نے مجھے حکم دیا ہے کہ نہ کسی سے ملو اور نہ ہی کسی سے بات کرو۔ میں الیکشن آنے تک کسی سے ملاقات نہیں کروں گا۔ ہم الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں۔ ہم الیکشن کے حوالے بھر پور طور پر تیار ہیں۔ ماحول ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف, نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں