زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ مریم اورنگزیب, مفتاح اسماعیل, ایاز صادق اور احسن اقبال ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کرنے کے لیے شہباز شریف اپنی کابینہ کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل, ایاز صادق اور مریم اورنگزیب ہیں۔ اس کے علاوہ کابینہ میں سے خواجہ آصف اور سعد رفیق بھی ان کے ساتھ ہیں۔ نواز شریف سے ملاقات میں معاشی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ کل برٹش ائرویز کی پرواز سے اپنے وفد کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے تھے۔ لندن روانگی کے وقت ائیر پورٹ پر ان کی سیکیورٹی کے لیے سٹیٹ لاؤنج میں خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے وفد کے ہمراہ چائنہ گیٹ سے روانہ ہوئے تھے۔
کیا نون لیگ کے ساتھ معاملات طے پا گئے؟ چوہدری سرور کے ترجمان کا بیان آ گیا۔