پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے, شاہد خاقان عباسی نے بھی اعتراف کر لیا۔

پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے, شاہد خاقان عباسی نے بھی اعتراف کر لیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) شاہد خاقان عباسی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی سیاست میں ہمیشہ سے بیرونی قوتوں نے مداخلت کی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے ساتھ جو ہوتا رہا ہے وہ بیرونی طاقتوں کے اشارے پر ہوا اور وہ سب کچھ ایک دو ماہ میں ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  عوام چاہتے ہیں جنہوں نے ملک کا یہ حشر کیا ہے ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف   عمران خان نے کرپشن کی ہے ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

اب جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ ملک کے مستقبل کیلئے ہیں ۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ حالات پر قابو پایا جا سکے۔ مگر یہ سب کچھ ہونا ایک دو ماہ میں ممکن نہیں ہے۔ اس کے لیے وقت درکار ہو گا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان نے کرپشن کی ہے۔ وہ اپنی کرپشن کو جلسوں سے چھپانا چاہتے ہیں۔ ہر جلسے میں ان کے پاس ایک نئی کہانی ہوتی ہے۔ ملک کہانیوں سے کبھی نہیں چلتے۔

عمران خان کو گرفتار کرنے والے اپنا کمبوڈیا کا ویزا لگوا لیں۔ فواد چوہدری کا بیان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں