لالہ دربار: شاہد آفریدی کے ہاتھ میں چھری پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز سٹار بلے باز کی انسٹا گرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی

لالہ دربار: شاہد آفریدی کے ہاتھ میں چھری
پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز سٹار بلے باز کی انسٹا گرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ایک شیف جیکٹ پہنے دکھایا گیا ہے۔

منفرد بات یہ ہے کہ آج تک چھکوں چوکوں سے بولرز کے پسینے نکالنے والا آج ہاتھ میں بلے کی بجائے چھری پکڑے کھڑا ہے۔چند سیکنڈ ز کی اس ویڈیو میں شیف جیکٹ میں ملبوس شاہد آفریدی کوٹماٹر کاٹتے دکھایا گیا ہے اور یہ کسی ٹی وی چینل کے لئے کوئی کمرشل سین نہیں بلکہ لالہ دربار کے لئے ہے۔

دراصل شاہد آفریدی دبئی میں لالہ دربار کے نام سے ایک ریسٹورنٹ کھول رہے ہیں جہاں ان کا ریسٹورنٹ مقامی لوگوں کو دیسی کھانے پیش کرے گا۔

شاہد آفریدی نے اپنی اس پوسٹ میں ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ ”بڑے اعلان کے ایک قدم اور قریب‘مزید تفصیلات کے لئے جلد آگاہ کیا جائے گا۔اس پوسٹ میں ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ اب اپنے ذائقے کو ٹرپل تڑکا دینے کے لئے تیار ہوجائیں۔

پی ایس ایل 7 کا سب سے بڑا سکور‘شاہد خان آفریدی بھی کوئٹہ کو کامیابی نہ دلوا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں