پی ایس ایل 7 کا سب سے بڑا سکور‘شاہد خان آفریدی بھی کوئٹہ کو کامیابی نہ دلوا سکے

پی ایس ایل 7کا سب سے بڑا سکور‘شاہد خان آفریدی بھی کوئٹہ کو کامیابی نہ دلوا سکے.

پال سٹرلنگ، الیکس ہیلز اور کالن منروایسے بیٹسمین ہیں جو کسی بھی وقت جیت کو اپنی ٹیم کے نام کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔لیکن جب ان کے بعد شاداب خان اور اعظم خان جیسے بیٹسمین ہوں تو جیت یقینی بنتی ہے۔ایسا ہی کچھ ہوا 3فروری 2022ء کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے میچ میں۔

اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ کے سامنے مقررہ 20اورز میں 4کھلاڑیوں کے نقصان پر229رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔جس میں پال سٹرنگ کے 28گیندوں پر 58رنز،ہیلز کے 9گیندوں پر 22رنز،منروکے 39گیندوں پر شاندار72رنز اور اعظم خان کے صرف 35گیندوں پر 65شاندار رنز شامل ہیں۔

کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے 2جبکہ فاؤلکنر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

229رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم 19.3اورز میں 186رنز پر ڈھیر ہو گئی۔جس میں اوپنر احسان علی نے 27گیندوں پر 50رنز محمد نواز نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 22گیندوں پر 47رنز اور جیمز فاؤلکنر نے 14گیندوں پر 30رنز سکو رکئے۔

اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے 2وقاص مقصود نے 1محمد وسیم جونیئر نے 2جبکہ شاداب خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں شامل دنیا کے مانے ہوئے بلے باز شاہد آفریدی بھی اسلام آباد کے باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے۔

اسلام آباد کی تین میچوں میں یہ دوسری کامیابی ہے جبکہ چار میچوں میں کوئٹہ کی یہ تیسری شکست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں