اداکارہ سجل علی اور احد رضا میرکے درمیان علیحدگی کیوں ہوئی ؟ جانیے؟
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ دو دن سے یہ خبریں وائرل تھی اور سوشیل میڈیاا صارفین اس پر پریشان تھے کہ کیا واقعی ایسا ہو گیا ہے ؟ اب اس کی بات کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اردو پوائنٹ اور ڈیلی پاکستان کے نمائندے یاسر شامی نے بتایا کہ انہوں نے مصدقہ زرائع کے تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سجل علی فلموں میں کام کرنا چاہتی تھیں۔ لیکن ان کے شوہر ان کو فلموں میں کام کرنے سے روک رہے تھے۔
شوہر نے ان کو صرف ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت دے رکھی تھی۔ اس بات پر اختلاف دونوں کے درمیان طلاق کی وجہ بن گیا اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔
واضح رہے اب ادکارہ سجل علی نے بھی علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شادی کے بعد انسان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں۔