وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا.اسلام آباد ( اردو بلیٹن نیوز ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی فرخ جاوید نے اپنے ایک اعلان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اپنے عہدے سے مستفی ہو گئے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب کا یہ استعفی تب سامنے آیا ہے جب پرویز الہی کا پنجاب کا وزیر اعلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ معاون خصوصی فرخ جاوید نے بتایا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کر دیا ہے۔ کل چوہدری پرویز اعلی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے ان کو وزیر اعلی بنانے کا عندیہ دیا تھا۔
اس کے بعد بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کر دیا۔ اس سے قبل معاون خصوصی فرخ جاوید ٹوئیٹر پر اعلان کیا تھا کہ ق لیگ نے عدم اعتماد میں چوہدری پرویز اعلی کو وزیر اعلی منتخب کرنے کی حمایت کی تھی۔ شہباز گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بطور وزیر اعلی پرویز الہی کی حمایت کرے گی۔
عمران خان کو جلسے سے پہلے ہی بہت بڑا دھچکا لگ گیا۔ اہم سیاسی اتحادی نے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔