عدالت نے صباء قمر اور گلوگار بلال سعید کو مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے کے مقدمے سے بری کر دیا۔

عدالت نے صباء قمر اور گلوگار بلال سعید کو مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے کے مقدمے سے بری کر دیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) عدالت نے اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کو مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے سے متعلق درج کیے گئے مقدمے میں بری کر دیا ہے۔ اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف ایک شہری نے مقدمہ درج کرا رکھا تھا کہ انہوں نے مسجد وزیر خان میں ڈانس کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق عدالت کی طرف سے صباء قمر اور بلال سعید کو بری کیا گیا ہے۔ ان پر الزامات عائد کیے گئے تھے کہ انہوں نے مسجد میں ڈانس کر کے مسجد کے تقدس کو پامال کیا ہے۔ سیشن جج محمود مشتاق نے ان دونوں کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔

انہوں نے اپنی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔ ایڈیشنل سیشن جج نے بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الزامات سے بری کر دیا۔

واضح رہے کہ ادکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید پر مسجد وزیر خان میں ڈانس ویڈیو بنانے پر تھانہ نولکھا پولیس نے گزشتہ سال شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔

دونوں کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہوئے تھے تاہم عدالت میں پیش ہونے پر ان کو عبوری ضمانت مل گئی تھی۔ اب عدالت نے ان کو مقدمے سے بری کر دیا ہے۔

ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے آمدنی کیا نیا طریقہ متعارف کروا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں