ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے آمدنی کیا نیا طریقہ متعارف کروا دیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) ٹک ٹاک مقبول ترین سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد میں لوگ ٹک ٹاک پر کونٹینٹ اپلوڈ کرتے ہیں۔ لیکن tiktok کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ ٹک ٹاک پر صارفین اور بڑے ٹک ٹاکرز کسی طریقے سے پیسے نہیں کما سکتے ہیں۔
بڑے ٹک ٹاکرز کو tiktok سے اس بات پر شکایات تھیں۔ اب ٹک ٹاک نے ان شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے کچھ ایسا پروگرام تشکیل دیا ہے جس سے tiktok پر کام کرنے والوں کو پیسے ملیں گے۔
مزید تفصیلات کے مطابق tiktok نے ویڈیوز پر اشتہارات چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اشتہارات صرف ویریفائیڈ کونٹینٹ پر ہی چلائے جائیں گے۔ اشتہار دینے والی کمپنیاں tiktok کو پیسے دیں گے جبکہ tiktok جن ٹک ٹاکرز کی ویڈیوز پر اشتہار چلائے گا ان کو اس رقم کا کچھ حصہ دے گا۔
تاہم یہ اشتہارات صرف ان افراد کی ویڈیوز پر چلائے جائیں گے جن کے ایک لاکھ تک فالوورز ہوں گے۔ چھوٹے ٹک ٹاکرز اس پروگرام سے محروم رہیں گے۔
کچھ افراد کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے ملنے والے پیسوں کا زیادہ تر حصہtiktok کو جائے گا۔ اس لیے یہ پروگرام بنیادی طور اپنے فائدے کے لیے شروع کیا ہے۔ تاہمtiktok نے بڑے ٹک ٹاکرز کو خوش کرنے کے لیے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔
واٹس ایپ نے صارفین کی بہت بڑی مشکل آسان کر دی۔ نیا فیچر آ گیا۔