نیٹو اور مغربی ممالک ہم سے کہیں کمزور ہیں:یوکرینی صدر زیلنسکی

نیٹو اور مغربی ممالک ہم سے کہیں کمزور ہیں:یوکرینی صدر زیلنسکی
یوکرینی صدر نے دارالحکومت کیف سے ٹیلی ویژن پر عوامی خطاب کے دوران کہا کہ یہ جانتے ہوئے کہ نئے حملے اور ہلاکتیں ناگزیر ہیں‘لیکن پھر بھی نیٹو نے جان بوجھ کر یوکرین پر نو فلائی زون کا اطلاق نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نیٹو نے نو فلائی زون کا اطلاق نہ کرکے یوکرین کے شہروں اور دیہاتوں پر مزید بمباری کے لئے روس کو گرین سگنل دیا ہے۔

مغربی ممالک کے مطابق نوفلائی زون کا اطلاق نیٹو کے لڑاکا طیاروں کو روسی جنگجوؤں پر بمباری کرنے کا پابند کر دے گا جو واضح طور پر تیسری جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔یوکرینی صدر نے اپنے عوامی خطاب کے دوران نیٹو رہنماؤں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے لوگوں کا خیال ہے جو کہ اندر سے کمزور ہیں اور اسی بناء پر وہ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں‘حالانکہ ان کے پاس ہم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں لیکن ان کا ڈر انہیں غیر محفوظ بنائے ہوئے ہے۔

نیٹو کے سربراہ اجلاس سے متعلق صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس دیکھنے میں انتہائی کمزور اور الجھنوں سے بھرا اجلاس لگ رہا تھا۔ اس میں واضح لگ رہا تھا کہ یورپ کی آزادی کی لڑائی ہر کسی کے لئے پہلا مقصد نہیں ہے۔آج جتنے لوگ مریں گے وہ نیٹو کی وجہ سے ہی مریں گے۔آج یورپی ممالک میں یوکرین جنگ کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں‘میں آج بتا رہا ہوں کہ اگر یوکرین نہ بچا تو یورپ بھی نہیں بچ پائے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے یوکرین کی صورت حال کو خوفناک قرار دیا تھا لیکن ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ اتحادی افواج اتحادی یا فضائی راستے سے یوکرین میں داخل نہیں ہوں گی۔

عالمی معیشت کے مستقبل کو بڑا خطرہ.

اپنا تبصرہ بھیجیں