یوکرین پر حملہ امریکہ پر بھروسہ کرنے کی وجہ سے ہوا۔ایران

یوکرین پر حملہ امریکہ پر بھروسہ کرنے کی وجہ سے ہوا۔ایران
عالمی میڈیا کے ذرائع کی خبر کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے یوکرین کی موجودہ صورتحال سے متعلق ایک بیان دیا ہے۔

جس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کہتے ہیں کہ یوکرین جنگ کا شکار دراصل امریکہ پربھروسہ کرنے کی وجہ سے ہوا ہے اور اگر اس صورتحال کو دیکھا جائے تو یہ ہی ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ کبھی بھی بھروسہ کرنے کے قابل ہی نہیں ہے۔مسئلے کی اصل جڑ دراصل امریکہ ہی ہے۔ہم یوکرین کے خلاف نہیں ہیں۔

بلاشبہ یوکرین کی جنگ کا بہترین حل مذاکرات ہی ہیں‘اور انہی سے یہ مسئلہ حل ہوناچاہیے‘لیکن جس کی بناء پر یہ جنگ چھڑی اس جڑ کو نہیں بھولنا چاہیے۔آگاہ ہوں کہ روسی فوج روز ہی یوکرین کے مختلف اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کی بناء پر یوکرین کو روزمرہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

آج کی خبر کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈے پر حملہ کر کے 90فوجی مزید ہلاک کر دئیے ہیں۔روس نے یوکرین پر حملہ کرتے ہوئے یوکرینی دارالحکومت کے قریب پہنچ چکی ہے۔جہاں یوکرینی فوج اپنے دارالحکومت کی حفاظت کے لئے روسی فوج کے سامنے موجود ہے۔روسی دیگر اطراف سے بھی ہوائی حملے کر رہا ہے اور یوکرینی بلڈنگز کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔روس یوکرین جنگ کے بعد ایران نے آج اپنی خاموشی توڑتے ہوئے امریکہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اب دیکھیں کہ امریکہ اس حوالے سے کیا جواب دیتا ہے۔
روسی صدر نے یوکرین پر حملے کا فیصلہ کر لیا ہے:امریکی صدر جوبائیڈن

اپنا تبصرہ بھیجیں