تحریک عدم اعتماد پر رولنگ کے خلاف عدالت کا فیصلہ آنے پر ریحام خان نے بھنگڑے ڈال لیے۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) وزیر اعظم کے خلاف چلائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ اس پر جہاں اپوزیشن جماعتوں نے جشن منایا اور یوم تشکر کا اعلان کیا وہیں وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ ریحام نے بھی خوشی میں بھنگڑے ڈال لیے۔
مزید تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف عدالت کا فیصلہ آنے پر ر ریحام خان نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو نشر کی ہے۔ ویڈیو میں ریحام کو ایک شخص کے گلے ملتا دکھایا گیا ہے۔
ریحام خوشی میں ڈونٹس بھی کھا رہی تھیں۔ ویڈیو کے آخر میں ریحام کو خوشی سے ڈانس کرتے ہوئے اور بھنگڑا ڈالتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو کے نیچے ریحام نے لکھا تھا کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہی ہوتی ہے۔ یہ ویڈیو ریحام نے عمران خان کے خلاف نشر کی ہے جو کہ سوشیل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام ان کی سخت مخالف ہیں اور اکثر ان پر تنقید کرتی رہتی ہیں۔
عوام کے لیے ایک اور شاک , پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے سفارش .