وزیر اعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کے حوالے سے غریدہ فاروقی کا تہلکہ خیز بیان آ گیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کو جو دھمکی آمیز خط بھیجا گیا تھا اس کے حوالے سے غریدہ فاروقی نے انتہائی اہم بیان جاری کر دیا۔ غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو جو خط بھیجا گیا تھا وہ محض جھوٹ ہے۔ ان کو ایسا کوئی خط نہیں بھیجا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق سینیر صحافی غریدہ فاروقی نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نیشنل سیکورٹی کمیشن نے حکومت کو واضح طور پر کہا تھا کہ اگر آپ کے پاس ایسا کوئی خط آیا ہے جس میں آپ کو دھمکی دی گئی ہے تو آپ اس کا ثبوت پیش کریں۔ لیکن حکومت کی طرف سے کوئی ثبوت نہیں آیا جس کا مطلب یہ ہے یہ سب جھوٹ تھا۔ حکومت نے مکمل خاموشی اخیتار کر لی تھی۔
غریدہ کے اس بیان پر سوشیل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ لوگ طرح طرح کے تبصرے کرنے لگے۔ اس کے بعد غریدہ فاروقی نے دوبارہ ٹویٹ کی اور کہا کہ یہ بات انہوں نے چیلینج کے طور پہ کہی ہے اور اس کو کوئی جھوٹ ثابت نہیں کر سکتا۔
سوال یہ ہے کہ نیشینل سیکورٹی کمیٹی کا اگر کوئی اجلاس منعقد ہوا تو اس کے منٹس پبلک کیوں نہیں کبے جا رہے ؟ اس کے منٹس ہیں بھی یا نہیں؟
عمران خان کو قتل کی دھمکیاں مل رہیں , فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز بیان ۔