امریکہ میں تین لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو رہا کر دیا گیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) یہ واقعہ امریکہ کے شہر نیویارک میں پیش آیا ہے جہاں ایک انیس سالہ لڑکے نے تین لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان پر تشدد بھی کیا۔ لڑکے کا نام بووین ٹرنر بتایا جا رہا ہے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں میں سے ایک لڑکی کی موت ہو چکی ہے۔
جبکہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں میں سے ایک لڑکی ایسی بھی تھی جو پادری کی بیٹی بھی تھی۔ لڑکے نے تین لڑکیوں کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا تاہم قانونی پیچیدگیوں کے باعث اس پر صرف ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا جرم عائد ہو سکا۔
لڑکے کو کچھ عرصہ قید میں رکھنے کے بعد اس کو رہا کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس نے صرف ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور اس کی عمر بھی زیادہ نہیں ہے۔ اس پر لڑکیوں کے والدین نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے ایک جنسی درندے کو سوسائٹی میں کھلا چھوڑ کر اسے کھلی چھوٹ بھی دے دی ہے۔
امریکہ میں ریلوے سٹیشن پر فائرنگ, 13 افراد شدید زخمی ہو گئے .