امریکہ میں ریلوے سٹیشن پر فائرنگ, 13 افراد شدید زخمی ہو گئے .
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) امریکہ کے شہر بروکلین کے ایک سب وے سٹیشن پر فائرنگ۔ فائرنگ کے نتیجے میں تیرہ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریلوے سٹیشن سے دھماکہ خیز آلات بھی برآمد .
مزید تفصیلات کے مطابق بروکیلن کے سٹیشن پر ماسک لگائے ہوئے ایک شخص نے ریلوے سٹیشن پر ڈبہ پھینکا۔ ڈبے سے دھواں نکلنے لگا۔ ریلوے سٹیشن پر بھاگ دوڑ مچ گئی۔
وہ شخص اسلحے سے لیس تھا۔ ڈبہ پھینکنے کے بعد اس نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں گیارہ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے سٹیشن کا محاصرہ کر لیا۔
پولیس کو سٹیشن سے دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے بچ گیا ہے۔ اگر وہ پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔ پولیس کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی مجرم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ اس لیے پولیس اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں اسلے کے غیر قانونی استعمال سے ہر سال چالیس ہزار اموات ہوتی ہیں.