لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ملزم نے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کو پاس بلایا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) یہ واقعہ لاہور میں پیش آیا ہے۔ ظفر نامی ملزم نے اکیس سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے پاس بلایا اور پھر اسے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مجرم کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ایک مجرم نے اکیس سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیا۔ اسے اپنے پاس بلایا۔ جب اکیس سالہ لڑکی اس کے پاس گئی تو اس نے لڑکی کو کسی نا معلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کی۔
لڑکی کی شکایت پر پولیس نے مجرم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اقبال ٹاؤن تھانے کی اے ایس پی عقیلہ نقوی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس کی ٹیم نے مجرم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مجرم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے مجرم کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مجرم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ اسے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اے ایس پی عقیلہ نقوی کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
پی پی ایس سی نے میل اور فیمل لیکچررز کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔