پی پی ایس سی نے میل اور فیمل لیکچررز کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پنجاب پبلک سروس کیمشن نے لیکچررز کی بھرتی کے لیے اسامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق پی پی ایس سی کی آفیشیل ویب سائٹ پر مختلف مضامین کے لیے لیکچررز کی پوسٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔
خواتین کے لیے اردو, اسلامیات اور ایجوکیشن کے مضامین میں لیکچررز کی اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔ اردو لیکچررز کی 166, ایجوکیشن کی 154 اور اسلامیات میں 175 آسامیاں رکھی گئی ہیں۔
جبکہ دوسری طرف مرد حضرات کے لیے بائیولوجی اور ایجوکیشن کے مضامین میں اسامیاں رکھی گئی ہیں۔ بائیولوجی کی 17 جبکہ اردو کی 49 اسامیاں رکھی گئ ہیں جو مرد امیدواروں کے لیے ہیں۔ معذوروں اور اقلیتوں کا کوٹہ بھی مخصوص کیا گیا ہے۔
اسامیوں کا تفصیلی اشتہار پی پی ایس سی کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے۔ وہاں سے آن لائن اپلائی بھی کیا جا سکتا ہے۔ اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 23 مئی بتائی گئی ہے۔ اپلائی کرنے والے امیدواروں سے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ٹیسٹ کا 80 فیصد حصہ امیدوار کی نصابی کتب سے ہو گا جبکہ باقی 20 فیصد جنرل نالج پر مشتمل ہو گا۔
گجرات کے قبرستان میں معذور لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آ گیا۔