ٹیکس چوروں تک پہنچنے کے لئے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جائے گا۔عمران خان
14فروری بروز منگل کو اسلام آباد میں ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ”راست“ کے اجراء کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سے لوگ بہت سی قیمتی جائیدادیں اور بڑی بڑی گاڑیاں رکھتے ہیں لیکن ٹیکس کے حوالے سے دیکھا جائے تو ان لوگوں نے کبھی ٹیکس دیا ہی نہیں۔
ہم ان کو خبردار کر رہے ہیں کہ اب وہ پہلے جیسا سسٹم نہیں رہے گا۔اب ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان کا ڈیٹا نکل آئے گا۔ہماری 22کروڑ آبادی ہے اگر اس کو معیشت کی طرف لے آئیں تو یہ ایک بہت بڑی طاقت ہے۔ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے تحت ہم اس 22کروڑ عوام کو اپنا اثاثہ بنا رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ نئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ”راست“ کے ذریعے عام آدمی کو بھی سہولت دے رہے ہیں کیونکہ عام آدمی بینک کے اندر داخل ہونے سے ڈرتا ہے۔پانچ سال مکمل ہونے پر اس کا تجزیہ کریں گے کہ کیا ہمارے دور میں غربت کم ہوئی اور اس کے اثرات نیچے تک گئے؟۔اگر ایسا ہوا تو پھر اس کو میں اپنی کامیابی سمجھوں گااور اکثر شکایات ہمیں اوورسیز پاکستانیوں سے ملتی ہیں‘کیونکہ انہیں پاکستان رقوم بھیجنے میں بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں۔بلاشبہ یہ اوورسیز پاکستانی ہی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
یاد رہے کہ”راست“ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شہریوں،کاروباری اداروں اور حکومتی اداروں کے مابین رقوم کی ترسیل و ادائیگی کے لئے بنایا گیا ہے۔اب راست کے تحت کم مالیت کی ریٹیل ادائیگیاں اور رقوم کی منتقلی ڈیجیٹل طریقے سے تیز اور سہل ہو سکیں گی جبکہ یہ مختلف مالیاتی اداروں مثلاً کمرشل بینک،مائیکروفنانس بینک اور ادارے،حکومتی ادارے اور فِنٹیکس کو وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ کم لاگت سے مرکزی سسٹم تک رسائی و روابط قائم کرنے کے لئے بھی معاون ثابت ہوگا۔
راست کی بناء پر اب عام آدمی کی بینکنگ چینلز اور الیکٹرانک ٹرانزیکشنز تک رسائی آسان اور فی الفور ہوگی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ساڑھے 22کروڑ عوام میں سے صرف 20لاکھ افراد ہی ایسے ہیں جو ٹیکس دیتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان انتقال کرگئے