پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان انتقال کرگئے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان انتقال کرگئے۔خیبر پختونخواہ کے مقبول ترین سیاسی رہنماؤں کی بات کی جائے تو ان میں ایک خاص اہمیت حاجی خیال زمان کی ہے جو کہ ایک سرگرم اور بے باک سیاست دان مشہور تھے۔

حاجی خیال زمان گزشتہ کئی ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے لیکن بالآخر کینسر نے حاجی صاحب کو ہرا کر ہی دم لیا۔

حاجی خیال زمان NA-33ہنگو سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار عتیق الرحمٰن کو شکست دے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے ایک بار جب حاجی خیال زمان سے ملاقات کی تو عمران خان نے کہا کہ خیال زمان شدید علالت کے باجوود قومی مفاد کی خاطر اسمبلی میں تشریف لائے جو کہ ایک قابل ِ ستائش عمل ہے۔

فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کہتے ہیں کہ خیال زمان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین۔ ان کی وفاداری اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حاجی خیال زمان کی نمازِ جنازہ کل دوپہر 2:30بجے بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

مسئلہ کشمیر بات چیت سے حل کرلیں گے۔عمران خان

اپنا تبصرہ بھیجیں