متحدہ عرب امارات کے نئے شیخ محمد بن زاید النیہان ہوں گے ۔ دبئی کی سپریم کونسل نے اہم فیصلہ کر دیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل متحدہ عرب امارات کے صدر انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کے بعد عرب امارات کے صدر کا انتخاب ایک اہم فیصلہ تھا۔ اب شیخ محمد بن زاید النیہان کو دبئی کا صدر مقرر کر لیا گیا ہے۔
نئے صدر کے انتخاب کے لیے فیڈرل سپریم کونسل کا اجلاس متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں ہوا جس میں تمام ریاستوں کے حکمرانوں نے شرکت کی۔
شیخ خلیفہ بن زاید النیہان ملک کے دوسرے صدر تھے۔ جب کہ نئے بننے والے صدر کی عمر 61 سال ہے۔ وہ سابق صدر کے سوتیلے بھائی بھی ہیں۔
گزشتہ چند برسوں سے شیخ خلیفہ بن زاید النیہان بیمار ہونے کے باعث صدارتی امور سر انجام نہیں دے پا رہے تھے اس لیے شیخ محمد بن زاید النیہان ان کی موجودگی میں تمام امور سرانجام دے رہے تھے۔ اب ان کو مستقل طور پر یہ عہدہ دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں سرکاری سطح پر 3 دن کی تعطیلات اور 40 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
طالبان نے مرد و خواتین کے ایک ساتھ ہوٹلوں پر کھانا کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔