صادق آباد میں حاملہ خاتون کے ساتھ بندوق کی نوک پر ‘اجتماعی زیادتی’۔
صادق آباد: پنجاب میں جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ ، ہفتے کے روز صادق آباد کے منتھر تھانے کی حدود میں ایک حاملہ خاتون کو دو مردوں نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ کے اہل خانہ کے مطابق شہر کے علاقے منتھر میں ملزمان گھر میں گھس کر اس کے شوہر کو زدوکوب کیا اور بندوق کی نوک پر اجتماعی زیادتی کی۔
پولیس نے خاتون کے شوہر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے موبائل فون پر غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیوز بھی ریکارڈ کیں۔
دریں اثنا، متاثرہ کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس زیادتی کیس کے ملزمان کی گرفتاری میں ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کا طبی معائنہ کرایا گیا اور اس کے خون کے نمونے فرانزک تجزیہ کے لیے لاہور بھجوا دیے گئے۔
ایسے ہی ایک واقعے میں خان گڑھ تھانے کی حدود میں ایک رکشہ ڈرائیور نے لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق لڑکی رکشے میں سفر کر رہی تھی کہ ملزم نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مشتبہ رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ اور مشتبہ شخص کا فی الحال طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔