ملتان سے کراچی جانے والی بہاؤ دین زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون کے ساتھ ٹرین عملہ کی اجتماعی زیادتی کابھیانک کیس .

ملتان سے کراچی جانے والی بہاؤ دین زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون کے ساتھ ٹرین عملہ کی اجتماعی زیادتی کابھیانک کیس .

اورنگی ٹاؤن کراچی کی رہائشی خاتون کو دوران سفر ٹکٹ چیکر ‘انچارج اور ایک شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا.

خاتون اپنے سسرال مظفر گڑھ سے کراچی جا رہی تھی ‘واقعہ میں ملوث ٹرین کا عملہ فرار‘مقدمہ درج ،یہ ٹرین نجی شعبہ کے زیر انتظام چلائی جارہی ہے،اورنگی ٹاؤن کراچی کی رہائشی خاتون (ف)کی درخواست پر تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا.

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون جس کا سسرال مظفر گڑھ ہے ،اس کے شوہر نے ڈیڑھ ماہ قبل اس کو طلاق دی وہ اپنے بچوں سے ملنے 26مئی کو مظفرگڑھ پہنچی،27مئی کو واپس زکریا ایکسپریس کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہوئی،سٹیشن پر اس کو ٹکٹ نہیں ملا .

بہاؤ دین زکریا ایکسپریس ٹرین میں اکانومی کلاس کا ٹکٹ بنوا کر اس نے سفر شروع کردیا ،ٹرین جب روہڑی سے روانہ ہوئی تونجی شعبہ کے ٹکٹ چیکر زاہد نےخاتون کو کہا کہ وہ اس کو اے سے بوگی کی برتھ لے کر دے سکتاہے اور اس نے انچارج عاقب سے ملوایا اور اس کو اے سی بوگی کے ایک کمپارٹمنٹ میں لے گیا.

کچھ دیر بعد زاہد کمپارٹمنٹ میں آیا اور خاتون سے دست درازی کی ‘خاتون نے وہاں سے اکانومی بوگی میں جانے کی کوشش کی جس پر اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اسے زیادتی کانشانہ بنا دیا .

اس کے بعد انچارج عاقب آگیا اس نے بھی زبردستی مذکورہ خاتون سے زیادتی کی،اس کے جانے کے بعد ایک اور شخص کمپارٹمنٹ میں آیا اس نے بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی .

کراچی سٹیشن پر پہنچ کر متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعہ بارے آگاہ کیا جس پر تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،بتایا گیاہے کہ واقعہ میں ملوث ٹرین کا عملہ فرار ہوگیا ہے۔

کراچی میں فائرنگ کا واقعہ, چار بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں