فلم کی جھلک جاری نہ کی گئی تو خود کشی کر لوں گا : بھارتی اداکار پربھاس کو اس کے مداح نے دھمکی دے دی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بھارتی اداکار پربھاس کو اس کے مداح خط لکھ کر خودکشی کی دھمکی دی ہے۔ مداح کا کہنا ہے کہ اگر اس نے اپنی نئی آنے والی فلم کے متعلق کوئی اپڈیٹ نہ دی تو وہ خودکشی کر لے گا۔
اداکار پربھاس کے بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں مداح موجود ہیں جبکہ باہوبلی سیریز کے بعد ان کے مداحوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ بھی ہوا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے کچھ بھی کر جاتے ہیں۔
حال ہی میں اداکار کے ایک مداح نے ان کی آنے والی فلم ” سالار “کی کوئی اپ ڈیٹ نہ ملنے کی صورت میں اپنی جان لینے کی دھمکی دی ہے۔
ان کے مداح نے ان کو ایک خط لکھا ہے۔ یہ خط سوشیل میڈیا پر وائرل ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ وہ فلم ” سالار ” کی ایک جھلک کے لیے بے تاب ہیں۔ فلم کے حوالے سے کوئی اپڈیٹ نہیں آئی۔ اگر فلم کی کوئی اپڈیٹ نہ ملی تو وہ خود کشی کر لے گا۔
رنبیر کپور کے ساتھ شادی کو ایک ماہ گزرنے کے بعد عالیہ بھٹ نے سوشیل میڈیا پر اپنی تصاویر جاری کر دیں۔