موجودہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہی ہے،عمران خان.

موجودہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہی ہے،عمران خان

چارسدہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی قیادت میں موجودہ حکومت ایک وفد کے دورے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے۔

چارسدہ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران عمران خان نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے ایک وفد نے پہلی بار اسرائیل کا دورہ کیا جس میں ریاستی ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کا ایک تنخواہ دار شخص بھی شامل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں چوروں اور امریکہ کے غلاموں کی حکمرانی کو قوم کبھی بھی قبول نہیں کرے گی۔

خان صاحب نے کہا کہ وہ چوروں سے حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنی جدوجہد اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جہاد ختم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے علی شاہ اور فیصل سمیت پی ٹی آئی کے دو کارکن تحریک آزادی کے دوران شہید ہوئے۔

“میں تیاریاں مکمل کرنے کے بعد مناسب وقت پر شہریوں کو کال دوں گا۔”

انہوں نے اسلام آباد کے لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔ جبکہ، مرد پولیس اہلکاروں نے گھروں پر دھاوا بولا اور خواتین کو گرفتار کیا۔

عمران خان نے عوام کو یقین دلاتے ہوۓ کہا، کہ اس بار آگے بڑھنے کے لئے ہمارے راستے میں رکاوٹیں نہیں ہوں گی۔ ہم پرامن احتجاج کے حق کو حاصل کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں جا رہے ہیں. ”

عمران خان خود کو بچانے کے لئے این آر او کی کوشش کر

رہے ہیں : وزیر اعظم شہباز شریف نے لیک آڈیو کا جو دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں