عمران خان خود کو بچانے کے لئے این آر او کی کوشش کررہے ہیں : وزیر اعظم شہباز شریف نے لیک آڈیو کا جواب دے دیا۔
رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان واضح طور پر گفتگو کی لیک آڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آڈیو ٹیپ نے خان کی منافقت اور دہرے معیار کو بے نقاب کیا ہے۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنا ردے عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز نے کہا، “حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ نے عمران خان کی منافقت اور دہرے معیار کو بے نقاب کیا ہے۔”
The audio tape that surfaced recently exposes Imran Khan’s hypocrisy & double standards. Contrary to his claims, he sought NRO to save himself & his govt. The fake story of foreign conspiracy was manufactured after all his efforts failed. His lies stand exposed.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 29, 2022
ایک نجی چینل کے مطابق ایک روز قبل رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو لیک ہوگئی تھی۔ اس میں ملک ریاض کو سابق صدر کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
ابھی تک آڈیو کی تاریخ اور وقت کی تصدیق نہیں ہوسکی، لیکن ریاض کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ خان نے ان دونوں سیاسی رہنماؤں کے مابین ثالثی کی درخواست کی ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، “ان کے دعووں کے برخلاف، عمران خان اپنے اور اپنی پارٹی ممبران کو بچانے کے لئے این آر او کی تلاش میں ہیں۔
نیشنل سکیورٹی کونسل نے ایک نہیں دو مرتبہ کہا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی ,وزیراعظم شہباز شریف۔