پتنگ بازی سے متعلق عثمان بزدار کا اہم پیغام.پتنگ بازی ایک ایسا خونی کھیل ہے جس میں کھیل کھیلنے والا محفوظ رہتا ہے جبکہ دوسروں کی زندگیوں سے کھیلتا ہے۔شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے گزشتہ چند سالوں سے پنجاب حکومت نے اس خونی کھیل پر پابندی عائد کررکھی ہے۔جو بھی حکومت آئی اس نے اس پر پابندی برقرار رکھ کر لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کی حتیٰ المقدور کوشش کی۔
بہار کی آمد آمد ہو چکی ہے جس کے ساتھ ہی جشن بہاراں بسنت میلہ منانے والوں نے بھی حکومتی پابندی کے باوجود یہ خونی کھیل کھیلنے کا تہیہ کرلیا ہے۔پنجاب کے بہت سے شہر ایسے ہیں جہاں فی الحال پتنگ بازی پابندی کے باوجود زورو شور سے جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس کا سختی سے نوٹس لے لیا ہوا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جہاں کہیں بھی پتنگ بازی ہو گی وہاں کی انتظامیہ اور پولیس حکام اس کے ذمہ دار ہوں گے۔وزیر اعلیٰ نے پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے صوبائی انتظامیہ اور اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔جس کے مطابق پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
ایسے واقعات قطعاً برداشت نہیں کئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا نے مزید کہا کہ انتظامیہ اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کرے ورنہ میں ان کے خلاف بھرپور ایکشن لوں گا۔پولیس اور انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ پتنگ بازی روکنے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائیں۔
خبردار‘ہوشیار: پٹرول کے بعد بجلی 6روپے10پیسے فی یونٹ کا جھٹکا لگنے کے لئے تیار .