خبردار‘ہوشیار: پٹرول کے بعد بجلی 6روپے10پیسے فی یونٹ کا جھٹکا لگنے کے لئے تیار .

خبردار‘ہوشیار: پٹرول کے بعد بجلی 6روپے10پیسے فی یونٹ کا جھٹکا لگنے کے لئے تیار .بجلی کے صارفین ابھی سابقہ کئے گئے فیصلے سے بھی سنبھلنے نہ پائے ہوں گے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

جس پر 28فروری کو سماعت ہو گی۔اس درخواست کے مطابق ماہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6روپے10پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔CPPA کے مطابق جنوری میں ہائیڈل سے 5.83فیصد اور کوئلے سے 33.15فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل سے 6.73فیصد اور فرنس آئل سے 14.07فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔درخواست کے مطابق مقامی گیس سے 14.37فیصد اور LNGسے 7.12فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔جوہری ایندھن سے 14.37فیصد ہوا سے 2.22فیصد اور بگاس سے 1.22فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے نیپرا کی طرف سے 3روپے 9پیسے فی یونٹ بجلی بڑھنے کا اعلان ہو چکا ہے اور ابھی اس خبر کو چند دن ہی گزرے ہیں کہ نیپرا عوام پر 6روپے اور 10پیسے فی یونٹ کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کے لئے تیار ہے۔

سوشل میڈیا دوستی:لاہور سے بھیجا گیا زہر کراچی میں شوہر کو پلا دیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں