چین کا مسافر طیارہ گر کر تباہ۔ طیارے میں 133 مسافر موجود تھے۔
زرائع ( اردو بلیٹن ) چین کے طیارے کی خبر سوشیل پر نشر کی جا رہی ہے۔ یہ خبر بھارت کے ٹی وی چینل زی نیوز نے نشر کی ہے۔ خبر میں بتایا جا رہا ہے کہ چائنا کظ ایسٹرن ائیر لائن کا ایک طیارہ جس کا نام بوئنگ 717 ہے وہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
طیارہ ٹینگ کاؤنٹی نامی ایک علاقے میں گرا اور گرتے ہی آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ طیارے کے حادثے میں درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم ابھی تک حادثے کی وجوہات کے بارے معلوم نہیں کیا جا سکے اور نہ ہی کل ہلاکتوں کے تعداد بتائی جا رہی ہے۔ چینی حکام نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا۔