کم عمر لڑکی سے ناجائز تعلقات پر ناروے کے وزیر دفاع کو معطل کر دیا گیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) ناروے کے وزیر دفاع اوڈ اوجر ایناکسن پر الزام عائد کیا گیا کہ ان کے تعلقات ایک کم عمر لڑکی سے ہیں۔ اس جرم میں ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع کے سکول کی ایک اٹھارہ سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی مراسم تھے۔ جو کئی سال پہلے شروع ہوئے تھے جب اس لڑکی کی عمر کافی کم تھی۔ ان کے درمیان ایک مضبوط رومانوی تعلق قائم تھا۔ ناروے کے وزیر اعظم نے وزیر دفاع سے استعفی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے استعفی دے دیا۔ ان کا استعفی قبول کر لیا گیا ہے اور ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
وزیر دفاع اوڈ اوجر ایناکسن نے کہا ہے کہ واقعی میں اس لڑکی سے ان کے مراسم تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی غلط فیصلے کئے۔ ان غلط فیصلوں میں ایک فیصلہ یہ بھی تھا۔ ان کو اپنے اس عمل پر شرمندگی ہے اور وہ قوم سے معافی مانگتے ہیں کیوں کہ ان کی غلطی کی وجہ سے دوسرے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیر دفاع ایناکسن اور سکول کی طالبہ کے درمیان 2005 میں تعلقات قائم ہوئے تھے۔ جب وہ پارلیمنٹ کے دورے پر آئی تھی۔ تب وزیر دفاع اوڈ اوجر ایناکسن پارلیمنٹ کے ایک رکن تھے۔ بعد میں ان کو وزیر دفاع کا عہدہ دیا گیا تھا۔