دبئی میں بھکاری سے دس ہزار ڈالر کی رقم برآمد .زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) دبئی اور سعودی عرب ایسے ممالک ہیں جہاں پر بہت سے لوگ جا کر بھکاری بن جاتے ہیں کیونکہ ان کو وہاں زیادہ رقم ملتی ہے۔ رمضان کا مہینہ آتے ہی بہت سے لوگ بھکاری کا روپ اختیار کر لیتے ہیں۔ کیونکہ رمضان میں ہر شخص حسب توفیق خیرات دیتا ہے۔
دبئی میں ایسے ہی ایک بھکاری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس سے دس ہزار ڈالر کی رقم بر آمد ہوئی ہے۔ یہ بھکار مختلف روپ اپنا کر بھیک مانگتا تھا۔ لوگوں کی ہمدردی جیت کر ان سے پیسے بٹورتا تھا۔ بھکاری کو پولیس نے کئی بار مختلف روپ میں دیکھا تو اسے گرفتار کر لیا۔
بھکاری کی جیب سے کئی مختلف کرنسیاں بر آمد ہوئیں جن میں ڈالر, ریال اور درہم شامل تھے۔ ان سب کی مالیت دس ہزار ڈالر سے کچھ زیادہ تھی۔ بھکاری دوسرے ملک سے تعلق رکھتا تھا۔ اس کو واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
پاکستانی ڈرامے سے متاثر ہو کر ایک ہندو لڑکی نے اسلام قبول کر لیا۔